ملک میں بڑھتے کورونا وائرس کے پیش نظر سابق وزیر داخلہ اور پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹر رحمٰن ملک نے حکومت سے کرفیو لگانے کا مطالبہ کردیا۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس قومی سلامتی کا مسئلہ ہے، اس پر سیاست اور الزام تراشی کا کوئی کھیل نہیں ہونا چاہیے۔

سینیٹر رحمٰن ملک کا کہنا تھا کہ ہم سب کو آنے والے ہفتوں میں کورونا وائرس سے شدید خطرہ لاحق ہے، لہٰذا ہمیں وائرس سے متاثرہ افراد کو صحت مند افراد سے دور کرنے کی ضرورت ہے۔

پیپلزپارٹی کے سینیٹر کے مطابق صرف لاک ڈاؤن حل نہیں کیونکہ اس سے رابطے منقطع نہیں ہورہے، لہٰذا مکمل و باقاعدہ کرفیو لگانے کے سوا کورونا وائرس ختم نہیں ہوگا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں