سندھ میں جمعرات کو کورونا وائرس کے 8 نئے کیسز سامنے آئے۔

محکمہ صحت سندھ کی جانب سے بتایا گیا کہ کراچی میں 7 نئے کیسز مقامی سطح پر منتقلی کے آئے جبکہ ایک نیا کیس حیدرآباد سے رپورٹ ہوا جس کی برطانیہ کی سفری تاریخ موجود ہے۔

نئے آنے والے کیسز کے بعد تعداد کے بارے میں محکمہ صحت سندھ نے بتایا کہ کراچی میں کیسز کی تعداد 153، دادو میں ایک اور حیدرآباد میں 2 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جس میں 14 صحت یاب ہوئے اور ایک کا انتقال ہوا جبکہ 141 زیر علاج ہیں۔

اسی طرح محکمہ صحت سندھ کا کہنا تھا کہ باقی دیگر کیسز میں 265 وہ زائرین ہیں جو تفتان سے سکھر آئے ہیں، جس کے بعد متاثرین کی تعداد صوبے میں 421 ہوگئی۔

تبصرے (0) بند ہیں