ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفاعت نے ایک خاتون کے جنازے میں شرکت کرنے والے افراد کے لیے خصوصی انتباہ جاری کردیا۔

ٹوئٹر پر ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں جمعہ 20 مارچ کو جو بھی فیصل محمود صاحب گلی نمبر 6 شہزاد ٹاون کی ساس کے جنازے میں شامل ہوا اسے اطلاع دی جاتی ہے کہ فوری طور پر اپنے اپ کو علیحدہ کمرے میں رکھیں اور اپنا ٹیسٹ کروائیں۔

انہون نے یہ بھی کہا کہ اگر ان افراد کو کسی قسم کی مدد چاہئے تو 1166 پر کال کریں کیوں علاقہ سیل کیا جا رہا ہے جبکہ ابھی تک صرف یک کیس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں