کورونا وائرس کے دنیا بھر میں تیزی سے پھیلنے کے باوجود اب بھی دنیا کے بہت سارے ممالک ایسے ہیں جہاں پر کم ہی لوگ فیس ماسک استعمال کرتے دکھائی دیے رہے ہیں۔

اس کی ایک وجہ تو دنیا بھر میں فیس ماسک کی قلت ہے جب کہ اس کے علاوہ بہت سارے لوگ فیس ماسک پننے کو غیر اہم بھی سمجھ رہے ہیں۔

لیکن یہاں عام افراد کے ذہن میں یہ سوال اٹھتا ہے کہ آخر ایسا کیوں ہے کہ کچھ لوگ تو کورونا وائرس کے معاملے کو لے کر بہت حساس ہیں اور وہ فیس ماسک پہنے ہوئے ہیں جب کہ دوسرے لوگوں کو کوئی پرواہ ہی نہیں۔

دنیا کے متعدد ممالک میں لوگوں کی جانب سے فیس ماسک استعمال کرنے اور کئی ممالک میں فیس ماسک کو کم استعمال کرنے کے حوالے سے یہ بات ذہن نشین کرلیں کہ اس کی کوئی ایک نہیں بلکہ متعدد وجوہات ہیں جن میں سے کچھ ممالک میں فیس ماسک کا استعمال تاریخی اور ثقافتی بھی ہے جب کہ کچھ ممالک میں اب بھی فیس ماسک کا استعمال عام نہیں ہوا۔

تفصیلات یہاں جانیں ۔

تبصرے (0) بند ہیں