کوئٹہ: کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے سلسلے میں اقدام اٹھاتے ہوئے بلوچستان میں 78 قیدیوں کی رہائی کے احکامات جاری کردئیے۔

آئی جی جیل خانہ جات کے مطابق ان قیدیوں کو خضدار، کوئٹہ، مچھ، ڈیرہ مراد جمالی اور صوبے کی دیگر جیلوں سے رہا کیا گیا۔

خیال رہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ہدایت تھی کہ جن قیدیوں کی سزا دو ماہ تک کے عرصے کی باقی ہے ان کی سزا معاف کرکے ان کو رہا کیا جائے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں