پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) اور سینٹرل کنتریکٹ یافتہ کرکٹرز نے کورونا وائرس میں مدد کے لیے حکومتی ایمرجنسی فنڈ میں 50لاکھ روپے سے زائد کے عطیات دینے کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیے کے میں اعلان کیاگیا ہے کہ سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ تمام کرکٹرز اور ملازمین کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں مالی امداد کے ذریعے حکومتی ایمرجنسی فنڈ میں اپنا حصہ ڈالیں گے۔

اس سلسلے میں پی سی بی کے سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑی مجموعی طور پر 50لاکھ روپے عطیہ کریں گے۔

علاوہ ازیں پی سی بی کے سینئر منیجرکے عہدے تک کے ملازمین اپنی ماہوار تنخواہ میں سے ایک روز جبکہ جنرل منیجر اور اس سے بڑے عہدے پر موجود ملازمین 2 روز کی تنخواہ فنڈ میں عطیہ کریں گے۔

پی سی بی بطور ادارہ اسٹاف سے اکٹھی ہونے والی رقم کے برابر امداد کرے گا۔

تفصیلی خبر پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں