عالمی شہرت یافتہ پاکستانی امپائر علیم ڈار نے کورونا وائرس کے سبب بیروزگار ہونے والے افراد کو اپنے ریسٹورنٹ میں مفت کھانے کی پیشکش کی ہے۔

مشہور انٹرنیشنل امپائر نے ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے سبب اپنے ریسٹورنٹ میں بیروزگاروں کو مفت کھانا کھلانے کا اعلان کیا ہے۔

ایک خصوصی ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان اور صوبائی حکومتیں اس سلسلے میں ہدایات جاری کر چکی ہیں اور جب تک ہم لوگوں کی سپورٹ اس میں شامل نہیں ہو گی اس وقت حکومتیں اس میں کامیاب نہیں ہو سکتیں۔

علیم ڈار نے کہا کہ اس وائرس کے باعث پیدا ہونے والے بحران کی وجہ سے کئی لوگ بے روزگار ہوئے ہیں اور بے روزگار افراد کے لیے میری طرف سے پیشکش ہے کہ وہ پی آئی اے روڈ پر واقع میرے ریسٹورنٹ 'ڈار جلیٹو' میں آ کر وہاں مفت کھانا کھا سکتے ہیں۔

تفصیلی خبر کیلئے یہاں کلک کریں۔

تبصرے (0) بند ہیں