صوبائی حکومت کی جانب سے عوام کے لیے نماز کے اجتماعات پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے پر کراچی میں پولیس نے 88 مقدمات درج کرکے کم از کم 38 امام اور مساجد کے اسٹاف کو حراست میں لے لیا۔

مذکورہ فرسٹ انفارمیشن رپورٹس (ایف آئی آر) تعزیرات پاکستان کی دفعات 186، 188، 269 اور سندھ وبائی امراض ایکٹ 2014 کی شق 4 کے تحت درج کی گئیں۔

جن افراد کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ان میں نیو میمن مسجد بولٹن مارکیٹ اور بیت الاسلام مسجد ڈی ایچ اے کے مساجد کا اراکین بھی شامل ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں