کراچی پولیس نے حکومتی پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے ساتھ ساتھ نیومیمن مسجد اور ڈیفنس کی بیت السلام مسجد کے امام، موذن اور خادم کو بھی فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) میں نامز کردیا۔

ایف آئی آر کے اندراج کے حوالے سے پولیس کا کہنا تھا کہ ضلع وسطی میں 21 مقدمات درج کیے گئے ہیں اور 23 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ضلع شرقی میں 20 ایف آئی آر ، ضلع کورنگی میں 12 ایف آئی آر اور 2 گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہیں۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ضلع ملیر میں 16 ایف آئی آر درج کی گئی ہیں اور 6 افراد حراست میں ہیں، ضل غربی میں 8 ایف آئی آر اور 3 افراد رفتار، ضلع جنوبی میں 3 ایف آئی آر اور ایک شہری گرفتار اور شہر میں 8 ایف آئی آر کے اندراج کے ساتھ ساتھ 3 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

سینئر پولیس افسر کا کہنا تھا کہ تمام مکتبہ فکر کے امام مساجد نے مبینہ طور پر پابندیوں کی خلاف ورزی کی تھی ان میں وہ آئمہ حضرات بھی شامل ہیں جن کے رہنماؤں نے حکومتی پابندیوں کی حمایت کی تھی۔

خبر کی تفصیل یہاں پڑھیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں