آزاد جموں و کشمیر کے وزیرصحت ڈاکٹر نجیب نقی نے میرپور ڈویژن میں مزید 4 نئے کیسز میں کورونا وائرس کی تصدیق کردی جس کے بعد وہاں تعداد 6 ہوگئی۔

تاہم حکومت کی سرکاری ویب سائٹ پر ابھی یہ اعداد و شمار اپ ڈیٹ نہیں کی گئیں۔

وزیر صحت کا کہنا تھا کہ ایک متاثرہ افراد میں سے ایک کینسر کا مریض ہے جس کی وجہ سے اس کی حالت تشویشناک ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بہت سے لوگ حکومت کی جانب سے گھر میں رہنے کی ہدایات پر عمل نہیں کر رہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں