بلوچستان کے صوبائی وزیر خزانہ ظہور بلیدی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اے کو ڈیڑھ ارب روپے فراہم کردیے گئے ہیں اور تقریباً 8 لاکھ مزدوروں کو ماہانہ راشن فراہم کیا جائے گا۔

کوئٹہ میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ظہور بلیدی نے کہا کہ بلوچستان میں تمام کمشنرز کو ایک کروڑ روپے اور پی ڈی ایم اے کو ڈیڑھ ارب روپے فراہم کر دیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 8 لاکھ کے قریب مزدور طبقے کو ماہانہ راشن فراہم کیا جائے گا۔

ظہور بلیدی نے کورونا وائرس کے حوالے سے حفاظتی اقدامات پر عمل کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ کے لوگ بلا وجہ گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مجبوری کے تحت سخت فیصلے کرنے پڑ ریے ہیں، بڑے افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ ہم اپنی مذہبی رسومات ادا نہیں کر سکتے۔

صوبائی وزیر خزانہ نے کہا کہ ہنگامی بنیادوں پر اشیائے ضرورت کی خریداری کر رہے ہیں لیکن اپنے لوگوں کے ساتھ مل کر کرونا وائرس کو شکست دیں گے۔

انہوں نے واضح کیا کہ صوبے میں اب تک کوئٹہ سے باہر کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے، جو بھی شخص حکومتی اقدامات کی خلاف ورزی کرے گا اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی، وزیر خزانہ

زائرین کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان نے 5 ہزار زائرین کی مہمان نوازی کی۔

تبصرے (0) بند ہیں