اشیائے خورونوش پر عائد ٹیکس میں استثنیٰ دیں، آفریدی کی وزیر اعظم سے اپیل

29 مارچ 2020
شاہد آفریدی نے وزیراعظم سے اشیائے خورونوش پر عائد ٹیکس ختم کرنے کی اپیل کی— فائل فوٹو: اے ایف پی

قومی ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل اؤنڈر شاہد آفریدی نے وزیر اعظم عمران خان سے کورونا وائرس کے سبب کھانے پینے کی اشیا پر عائد ٹیکس میں استثنیٰ کی اپیل کردی۔

شاہد آفریدی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم عمران خان سے اپیل کی کہ وہ کورونا وائرس کے سبب اشیائے خورونوش پر عائد ٹیکس ختم کریں۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان نے کہا کہ موجودہ بحران کے باعث وزیراعظم عمران خان سے اپیل ہے کہ کھانے پینے کی اشیا کو فی الحال ٹیکس سے مشتنیٰ قرار دیا جائے تاکہ ان کی قیمتوں میں کمی سے عام عوام فائدہ اٹھا سکیں۔

انہوں نے عوام کے نام بھی پیغام میں کہا کہ ہم سب کو مل کر اس وبائی صورتحال میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اور مخیر حضرات سے عطیات دینے کی بھی درخواست کی۔

تبصرے (0) بند ہیں