اسلام آباد میں کورونا وبا کے مشتبہ مریضوں کی تعداد بڑھنے کے خدشات کے پیشِ نظر 3 بڑی عمارتیں قرنظینہ مراکز قرار دے دی گئیں جس کے انچارج اور فوکل پرسنز بھی تعینات کردیے گئے۔

پہلا قرنظینہ مرکز پاک چائنہ فرینڈ شپ سینٹرمیں قائم جس کا نگران ڈاکٹر سرتاج کو مقرر کیا گیا ہے، دوسرا قرنظینہ مرکز حاجی کیمپ کو بنایا گیا جس کی نگرانی ڈاکٹر صابر ایوب کریں گے۔

اس کے علاوہ آئی نائن سیکٹر میں او جی ڈی سی ایل بلڈنگ کو بھی قرنظینہ میں بدل دیا گیا اور اس مرکز کی نگرانی ڈاکٹر ولید کریں گے۔

علاوہ ازیں ڈائریکٹر ایکسائز بلال اعظم، اسسٹنٹ کمشنر گوہر زمان، مہرین بلوچ کو فوکل پرسن تعینات جبکہ صورتحال بگڑنے پر مزید قرنطینہ بنانے کے لیے دو نجی ہوٹل بھی مقرر کردیے گئے۔

تبصرے (0) بند ہیں