رواں سال ملتوی کیے کیے گئے ٹوکیو اولمپکس کی نئی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا اور اب گیمز کا انعقاد آئندہ سال 23جولائی سے ہو گا۔

انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی کے ایگزیکٹو بورڈ نے پیر کو ملاقات کے بعد یہ فیصلہ کیا لیکن 23جولائی سے 8اگست 2021 تک انعقاد ہونے کے باوجود اولمپکس کو 'ٹوکیو 2020' کا نام ہی دیا جائے گا۔

25اگست 2020 سے شروع ہونے والے پیرالمپکس کو بھی ایک سال کے لیے ملتوی کردیا گیا ہے اور اب گیمز کا انعقاد آئندہ سال 24اگست سے 5ستمبر 2021 تک کھیلے جائیں گے۔

تفصیلی خبر پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں