وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے شہر اقتدار کے سیلڈ 3 علاقے کھولنے کا فیصلہ کرلیا۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفاعت کا کہنا تھا کہ سیل ہوئے تین علاقے بہارہ کہو، شہزاد ٹاون اور ایچ 9 کو مرحلہ وار کھولا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں ایچ نائن، رمشہ کالونی کو ڈی سیل کیا جائے گا جس کے بعد شہزاد ٹاون اور پھر بہارہ کہو کو کھولا جائے گا۔

خیال رہے کہ بہارہ کہو 8 دن جبکہ باقی دونوں علاقے 6 دن سے سیل ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں