کورونا وائرس کی وبا میں شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کی مدد کا اعلان کرنے والے سابق بھارتی کرکٹرز یوراج سنگھ اور ہربھجن سنگھ پر بھارتی شائقین نے شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔

فلاحی کاموں میں شاہد آفریدی کو سرگرم دیکھ کر سابق بھارتی کرکٹرز یوراج سنگھ اور ہربھجن سنگھ نے ان کی فاؤنڈیشن کے لیے عطیات کا اعلان کیا جس پر بھارتی عوام سیخ پا ہوگئے۔

یہ معاملہ اس حد تک بڑھ گیا کہ یواراج سنگھ کو ایک مرتبہ پھر ٹوئٹر کے ذریعے اپنے اس عمل کی وضاحت کرنا پڑی۔

2011 ورلڈ کپ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز جیتنے والے یوراج نے عوام کے رویے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ضرورت مند افراد کی مدد کے پیغام کو سیاق و سباق سے ہٹ کر کیسے پیش کیا جا سکتا ہے۔

تفصیلی خبر پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں۔

تبصرے (0) بند ہیں