سال کے سب سے بڑے ٹینس کے مقابلے ومبلڈن اوپن کو بھی کورونا وائرس کے سبب منسوخ کردیا گیا ہے۔

یہ جنگ عظیم دوئم کے بعد پہلا موقع ہے کہ ومبلڈن اوپن کو منسوخ کیا گیا ہے۔

ومبلڈن کا آغاز 29جون سے ہونا تھا اور اولمپکس کی منسوخی کے بعد تاریخ کی تبدیلی کے ساتھ ساتھ خالی اسٹیڈیم میں میچز کے انعقاد کا مشورہ دیا گیا تھا۔

ومبلڈن کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا گیا کہ ہم انتہائی افسوس کے ساتھ اس بات کا اعلان کرتے ہیں کہ آل انگلینڈ کلب کے مرکزی بورڈ اور چیمپیئن شپ کی مینجمنٹ کی کمیٹی نے کورونا وائرس کے سبب عوام کی صحت کو لاحق خطرات کے پیش نظر ومبلڈن چیمپیئن شپ کو منسوخ کردیا ہے۔

تفصیلی خبر پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں