چین کے شہر شینزین میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث جانوروں کی تجارت کو محدود کرنے کی کوشش میں کتے اور بلیاں کھانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

برطانوی خبررساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق چین کا ٹیکنالوجی حب سمجھے جانے والے علاقے میں اس پابندی کا اطلاق یکم مئی سے ہوگا۔

خیال رہے کہ سائنسدانوں کو شبہ ہے کہ نوول کورونا وائرس جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہوا اور ابتدائی کیسز میں اس وائرس سے وہ لوگ متاثر ہوئے تھے جن کا تعلق ووہان کی جنگلی حیات کی مارکیٹ سے تھا جہاں چمگاڈریں، سانپ، مشک بلاؤ اور دیگر جانور فروخت کیے جاتے ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں