کورونا وائرس کے نئے مرکز اور دنیا کے سب سے زیادہ متاثر ملک امریکا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 884 ہلاکتیں ہونے کے بعد وہاں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 5 ہزار سے زائد ہوگئی جب کہ وہاں ایک ہی دن میں 25 افراد وبا کا شکار بھی بنے۔

امریکی ماہرین نے یہ پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ امریکا میں کورونا سے متاثرین کی تعداد لاکھوں تک جا سکتی ہے جب کہ عالمی ادارہ صحت نے بھی گزشتہ ماہ مارچ کے آغاز میں ہی کہہ دیا تھا کہ وبا کا نیا مرکز امریکا ہو سکتا ہے۔

یکم اپریل سے 2 اپریل کی صبح تک 24 گھنٹوں کے دوران پہلی بار ریکارڈ 884 ہلاکتیں ہوئیں جب کہ اسی عرصے کے دوران ریکارڈ 25 ہزار نئے افراد وبا کا شکار بھی بنے۔

تفصیلات یہاں جانیں ۔

تبصرے (0) بند ہیں