لبنان کے لیے فلپائن کی سفیر برنارٹیڈا کاٹالا نئے کورونا وائرس کے باعث ہلاک ہوگئیں۔

گلف نیوز کے مطابق اس حوالے سے فلپائن کی جانب سے باضابطہ بیان میں کہا گیا کہ برنارٹیڈا کاٹالا کا ملک کے لیے 27 سال تک کا سفارتکار کا سفر خارجہ امور کی خدمات کا خاصہ رہا ہے۔

62 سالہ برنارٹیڈا کاٹالا کوالالمپور اور جکارتہ جیسے شہروں میں اہم عہدوں پر رہیں جبکہ بطور پاسپورٹ ڈائریکٹر انہوں نے لاکھوں فلپائنیز کے لیے خدمات انجام دیں۔

خیال رہےے کہ لبنان میں اس وقت عالمی وبا کورونا وائرس سے 14 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ متاثرین کی تعداد 479 ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں