وزیرِ اعظم عمران خان نے کورونا وائرس کی صورتحال کے تناظر میں میڈیا انڈسٹری اور میڈیا ورکرز کے تحفظ کے لیے 5 رکنی کمیٹی قائم کردی۔

مذکورہ کمیٹی وزیرِ تعلیم شفقت محمود، معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان، معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر، سیکریٹری اطلاعات اور ڈاکٹر شہباز گل پر مشتمل ہوگی۔

کمیٹی کا قیام پاکستان براڈ کارسٹرز ایسوسی ایشن (پی بی اے )کی جانب سے وزیرِ اعظم کو بھیجے جانے والے خط کے بعد کیا گیا جس میں کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال کے تناظر میں میڈیا انڈسٹری کو ممکنہ بحران سے بچانے اور میڈیا ورکرز کے تحفظ کی درخواست کی گئی تھی۔

وزیراعظم نے کمیٹی کو پاکستان براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے پیش کی جانے والی سفارشات کا جائزہ لینے اور مسائل کا حل کرنے کا ٹاسک دیا ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں