اسلام آباد: سابق وزیر داخلہ اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینیٹر رحمٰن ملک نے اقوام متحدہ پر کمیشن تشکیل دینے پر زور دیا جو تحقیق کرکے بتائے کہ وائرس انسان نے بنایا ہے یا قدرتی طور پر تخلیق پایا۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گٹیرس کو لکھے گئے مراسلے میں انہوں نے کہا کہ حیاتیاتی ہتھیاروں سے متعلق اقوام متحدہ کے کنونشن ، 1975 کے تحت وائرس سے متعلق تحقیقات پر تجویز کی۔

ویڈیو لنک کے ذریعے پریس کانفرنس میں خط کو عام کرتے ہوئے رحمٰن ملک نے کہا کہ کمیشن کو 3 ماہ میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے سامنے اپنی رپورٹ پیش کرنا چاہیے اور اس کے 'شرائط' (ٹی او آر) میں مستقبل میں اس طرح کے خرابیوں کو روکنے کے لیے سفارشات بھی شامل کرنی چاہیے۔

خبر کی تفصیلات کے لیے یہاں کلک کریں

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں