پاکستان ایئر لائنز پائلٹس ایسوسی ایشن (پالپا) نے قومی ایئرلائن کے چار پائلٹوں کو پروازیں آپریٹ کرنے بعد کورونا وائرس کے شبے میں روک لیا۔

پالپا کی جانب سے فلائٹ آپریشن میں کورونا وائرس کے پیش نظر حفاظتی انتظامات اور ایس او پی کی خلاف ورزی پر تحفظات کا اظہار کیا گیا۔

پالپا کا کہنا تھا کہ آپریشن شروع کرنے کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر رضا مندی ظاہر کی تھی مگر انتظامیہ محفوظ ماحول فراہم کرنے میں ناکام رہی، اپنے ممبران کی صحت سب سے پہلی ترجیح ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں