پنجاب کے پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر ڈیپارٹمنٹ نے صوبے میں مزید ایک سو 84 کیسز کی تصدیق کی ہے جس کے بعد پنجاب میں کورونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد ایک ہزار 3 سو 80 ہوگئی ہے۔

اس حوالے سے جاری بیان کے مطابق کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کو انتظامی لحاظ سے 4 درجوں میں تقسیم کیا گیا ہے جن میں 3 سو 9 زائرین، 4 سو 43 رائے ونڈ اجتماع سے منسلک افراد، 28 قیدی اور 6 سو عام شہری شامل ہیں۔

عام شہروں میں لاہور میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ 2 سو 60 کیسز کی تصدیق کی جاچکی ہے۔

پنجاب میں مزید کیسز کی تصدیق کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 ہزار ایک سو تجاوز کرگئی ہے۔

تفصیلی خبر یہاں پڑھیں

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں