راولپنڈی: کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے میں مدد فراہم کرنے کے لیے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) حکومت کی جانب سے طبی امداد کی ایک اور کھیپ پاکستان پہنچ گئی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے جاری اعلامیے کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچنے والی طبی امداد کی دوسری کھیپ میں 11ٹن طبی سامان اور حفاظتی آلات بھیجے گئے۔

اسلام آباد میں اماراتی سفارتخانے کے جاری کردہ بیان کے مطابق یو اے ای کی قیادت کی جانب سے پاکستان کے عوام کی مدد مرحوم شیخ زاید بن سلطان النہیان کے دور سے اماراتی خارجہ پالیسی کا ایک نکتہ رہا ہے اور اسے یو اے ای کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کے کے دور میں بھی جاری رکھا گیا۔

تبصرے (0) بند ہیں