برطانیہ سے خصوصی پرواز کے ذریعے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے والے 3 افراد کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کا شبہ ہے۔

خیال رہے کہ پی آئی اے ک پرواز پی کے-792 کے ذریعے 132 مسافر برمنگھم سے اسلام آباد پہنچے تھے۔

جن کی اسکریننگ کے دوران یاسر، علی اور یاور نامی 3مسافروں کے جسم کا درجہ حرارت زیادہ نکلا۔

بقیہ 129مسافروں کو مختص ہوٹلوں کے قرنطینہ میں منتقل کردیا گیا جہاں مسافروں کے خون کے نمونے لیے جائیں گے۔

ایئرپورٹ حکام کے مطابق کورونا وائرس کا ٹیسٹ منفی آنے پر مسافروں کو گھر جانے کی اجازت ملے گی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں