کورونا وائرس سے اموات 72 ہزار سے متجاوز

اپ ڈیٹ 07 اپريل 2020

گزشتہ سال دسمبر کے اختتام پر چین کے صوبے ہوبے کے شہر ووہان سے شروع ہونے والے کورونا وائرس نے اس وقت دنیا کے 180 سے زائد ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جس کی وجہ سے دنیا میں 72 ہزار سے زائد افراد اس وائرس کا شکار ہو کر جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے اعداد وشمار جمع کرنے والی ویب سائٹ کے مطابق پیر کی شب تک دنیا میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 13 لاکھ 9 ہزار سے زائد ہوچکی تھی جبکہ ہلاکتیں 72ہزار 638 تک پہنچ گئی تھیں۔

علاوہ ازیں مذکورہ ویب سائٹ کے مطابق متاثرین کی سب سے زیادہ تعداد امریکا میں موجود تھی جو 3 لاکھ 47 ہزار سے زائد ہوچکی تھی جبکہ اٹلی میں سب سے زیادہ ہلاکتیں 16 ہزار سے زائد ہو چکی تھیں۔

اگر کورونا وائرس کے متاثرین کی بات کی جائے تو امریکا کے بعد وائرس متاثرین کی تعداد سب سے زیادہ اسپین میں ہے جہاں یہ ایک لاکھ 35 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے، اس کے بعد اٹلی میں ایک لاکھ 28 ہزار سے زائد، جرمنی میں ایک لاکھ سے زائد، فرانس میں 93 ہزار سے زائد، ایران میں 60 ہزار سے زائد اوع برطانیہ میں یہ تعداد 48 ہزار سے تجاوز کرچکی تھی۔

ادھر ہلاکتوں کی بات کی جائے تو وائرس سے سب سے زیادہ اٹلی میں ہلاکتیں ہوئیں جس کے بعد اسپین میں 13 ہزار سے زائد، فرانس میں 8 ہزار سے زائد، برطانیہ میں 4 ہزار 934، ایران میں 3 ہزار 739 اور امریکا کے شہر نیویارک میں 3 ہزار 48 اموات ہوچکی ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا میں 2 لاکھ 73 ہزار سے زائد افراد صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔

خیال رہے کہ چین، جسے وائرس کا مرکز سمجھا جاتا ہے، میں متاثرین کی تعداد 82 ہزار 665 تھی جن میں 77 ہزار 310 افراد صحتیاب ہوچکے تھے جبکہ 3 ہزار 212 افراد ہلاک بھی ہوئے، چینی حکام کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے وائرس پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے تاہم دنیا کے دیگر ممالک میں یہ تیزی سے پھیل رہا ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خطرے کی روک تھام کے لیے دنیا کے تقریبا تمام ہی ممالک نے مکمل یا جزوی لاک ڈاؤن کر رکھا ہے جبکہ اکثر نے اپنی سرحدیں بند کردی ہیں۔

علاوہ ازیں دنیا بھر میں تمام ایئر لائنز بند ہیں اور صرف مال بردار طیاروں کو ایئر پورٹس سے اڑان بھرنے اور لینڈنگ کی اجازت دی جا رہی ہے۔

لندن میں سینٹ تھامس ہسپتال کے سامنے ایک کالج کی کھڑکیوں سے صحت حکام کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے آویزاں کیے گئے مختلف پیغامات نظر آرہے ہیں — فوٹو: اے ایف پی
لندن میں سینٹ تھامس ہسپتال کے سامنے ایک کالج کی کھڑکیوں سے صحت حکام کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے آویزاں کیے گئے مختلف پیغامات نظر آرہے ہیں — فوٹو: اے ایف پی
امریکی شہر نیویارک میں فوجی اہلکار کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی نگرانی کررہے ہیں — فوٹو: رائٹرز
امریکی شہر نیویارک میں فوجی اہلکار کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی نگرانی کررہے ہیں — فوٹو: رائٹرز
دبئی کے انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر ایک مسافر اپنی سفری دستاویزات کی جانچ کروا رہا ہے — فوٹو: اے ایف پی
دبئی کے انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر ایک مسافر اپنی سفری دستاویزات کی جانچ کروا رہا ہے — فوٹو: اے ایف پی
اٹلی میں ایک ڈاکٹر ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں طویل ڈیوٹی کرنے کے بعد اپنے گھر میں سر کو تھامے بیٹھی ہیں — فوٹو: رائٹرز
اٹلی میں ایک ڈاکٹر ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں طویل ڈیوٹی کرنے کے بعد اپنے گھر میں سر کو تھامے بیٹھی ہیں — فوٹو: رائٹرز
سری لنکا کے شہر کولمبو میں کرفیو کے دوران فوجی میوزکل بینڈ کی جانب سے پیش کی جانے والی پرفارمنس سے محظوظ ہو رہے ہیں — فوٹو: رائٹرز
سری لنکا کے شہر کولمبو میں کرفیو کے دوران فوجی میوزکل بینڈ کی جانب سے پیش کی جانے والی پرفارمنس سے محظوظ ہو رہے ہیں — فوٹو: رائٹرز
البانیہ میں ایک شخص خود کو وائرس سے بچانے کے لیے جراثیم کش اسپرے کرنے والے واک تھرو گیٹ سے گزر رہا ہے — فوٹو: اے ایف پی
البانیہ میں ایک شخص خود کو وائرس سے بچانے کے لیے جراثیم کش اسپرے کرنے والے واک تھرو گیٹ سے گزر رہا ہے — فوٹو: اے ایف پی
آذربائیجان میں ایک شخص موبائل پر وہ پیغام دکھا رہا ہے جس کے تحت اسے گھر سے باہر نکلنے کی اجازت دی گئی — فوٹو: رائٹرز
آذربائیجان میں ایک شخص موبائل پر وہ پیغام دکھا رہا ہے جس کے تحت اسے گھر سے باہر نکلنے کی اجازت دی گئی — فوٹو: رائٹرز
امریکی علاقے ملواکی میں ایک شخص شیڈول الیکشن کو ملتوی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے حکام کی توجہ ریاست میں بڑھتے ہوئے وائرس کے خطرات کی جانب مبذول کروارہا ہے — فوٹو: اے پی
امریکی علاقے ملواکی میں ایک شخص شیڈول الیکشن کو ملتوی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے حکام کی توجہ ریاست میں بڑھتے ہوئے وائرس کے خطرات کی جانب مبذول کروارہا ہے — فوٹو: اے پی
لاک ڈاؤن کے باعث جنوبی افریقہ میں ایک حکیم اپنے گاہکوں کا منتظر ہے — فوٹو: اے پی
لاک ڈاؤن کے باعث جنوبی افریقہ میں ایک حکیم اپنے گاہکوں کا منتظر ہے — فوٹو: اے پی
فرانس میں کیمروں سے تعلق رکھنے والے تارکین وطن ماسک پریس کررہے ہیں — فوٹو اے ایف پی
فرانس میں کیمروں سے تعلق رکھنے والے تارکین وطن ماسک پریس کررہے ہیں — فوٹو اے ایف پی
امریکا میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والی ریاست نیویارک میں ایک صحت کی رضاکار وائرس کی ٹیسٹنگ سائٹ کے پاس موجود ہے — فوٹو: اے ایف پی
امریکا میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والی ریاست نیویارک میں ایک صحت کی رضاکار وائرس کی ٹیسٹنگ سائٹ کے پاس موجود ہے — فوٹو: اے ایف پی
گھانا میں معروف فیشن ڈیزائنر اپنے گھر میں فیس ماسک بناتے ہوئے — فوتو: رائٹرز
گھانا میں معروف فیشن ڈیزائنر اپنے گھر میں فیس ماسک بناتے ہوئے — فوتو: رائٹرز