اسلام آباد: کیپیٹل انتظامیہ نے شہر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 82 ہونے پر لاک ڈاؤن میں 8 روز کا اضافہ کردیا۔

اسلام آباد میں گزشتہ روز مزید 7 کیسز سامنے آئے۔

اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر محمد حمزہ شفقت نے ڈان کو تصدیق کی کہ کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 82 ہوچکی ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ شہر میں لاک ڈاؤن میں مزید 8 روز کا اضافہ کردیا گیا۔

تبصرے (0) بند ہیں