بلوچستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 210 ہوگئی۔

ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے بتایا کہ صوبے میں مزید 4 نئے کیسز کی تصدیق ہوگئی۔

ان کا کہنا تھا کہ آج 45 ٹیسٹ رپورٹس موصول ہوئیں جس میں 4 مثبت اور 41 منفی نتائج آئے، تاہم یہ چاروں افراد مقامی ہیں اور انہیں آئیسولیشن وارڈ میں منتقل کیا جائے گا۔

مزید برآں انہوں نے یہ بھی بتایا کہ بلوچستان میں 76 مریض اس وائرس سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں