وزیراعظم عمران خان نے 144 ارب روپے کا احساس ریلیف پروگرام شروع کردیا اور 50 ارب روپے بینکوں کو فراہم بھی کردیے گئے تاکہ وہ یومیہ اجرت اور مستحق خاندان کے مابین 4 ماہ کا مجموعی وظیفہ 12 ہزار روپے تقسیم کرکے جو کورونا وائرس کی وجہ سے لگائے گئے لاک ڈاؤن سے متاثر ہیں۔

رقم کی تقسیم کے پہلے روز 12 کروڑ میں سے 4 کروڑ لوگوں کو نامزد بینکوں حبیب بینک لمیٹڈ اور بینک الفلاح کی 17 سو برانچوں سے رقم وصول کرنے کے لیے ٹیکسٹ میسجز (ایس ایم ایس) وصول ہوئے اور صوبائی حکومت کے تعاون سے 3 ہزار کیمپس بھی تشکیل دیے گئے۔

احساس پروگرام کی نگراں اور وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے ڈان کو بتایا کہ مجھے نہیں معلوم کہ پہلے دن (جمعرات) کتنے لوگوں نے بینک سے رقم وصول کی لیکن اس حوالے سے بینکوں کی جانب سے تمام اعداد و شمار جمعہ (آج) فراہم کردیے جائیں گے۔

خبر کی مزید تفصیلات کے لیے یہاں کلک کریں

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں