چاغی: ایران سے پاکستانی شہریوں کی آمد کا سلسلہ تاحال جاری ہے اور پیر کے روز مزید 105 پاکستانی تفتان بارڈر پہنچے جس میں 68 غیر قانونی مہاجرین بھی شامل تھے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے ذرائع نے بتایا کہ امیگریشن کا عمل عارضی طور پر بحال کر کے 10 زائرین سمیت 37 پاکستانیوں کو ایران سے واپس آنے کی اجازت دی گئی تھی۔

دریں اثنا 68 غیر قانونی پاکستانی مہاجرین جو ایران میں بغیر سفری دستاویز رہائش پذیر تھے انہیں لیویز فورس کے حوالے کردیا گیا۔

لیویز فورس کا کہنا تھا کہ ان افراد کو ایران کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا اور ایرانی حکام نے 8 اپریل کو بھی 118 غیر قانونی پاکستانی مہاجرین کو ملک بدر کیا تھا۔

تبصرے (0) بند ہیں