کراچی کی عدالت نے گزشتہ ہفتے نماز جمعہ کے اجتماع سے متعلق حکومتی احکامات پر عمل درآمد کرانے کے دوران خاتون پولیس افسر پر مبینہ حملے سے متعلق کیس میں امام سمیت مسجد انتظامیہ کے دو افراد کو ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی۔

حقانی جامعہ مسجد کے امام عبدالرحمٰن، مسجد کی انتظامی کمیٹی کے 2 افراد سمیت 20 سے 25 افراد کے خلاف مبینہ طور پر تشدد پر اکسانے، پولیس پر حملہ کرنے اور کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے مذہبی اجتماعات سے متعلق پابندی کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

ہجوم نے مبینہ طور پر پولیس افسران پر پتھراؤ کیا تھا جس کے نتیجے میں پیرآباد پولیس اسٹیشن میں حال ہی تعینات کی گئی خاتون ایس ایچ او شرافت خان، انٹیلی جنس پولیس افسر حیات گل اور کانسٹیبل عبدالسلام زخمی ہوئے تھے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں