کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے مریضوں کی بڑی تعداد کو آئیسولیشن مراکز کے بجائے ہوم آئیسولیشن یعنی گھر میں تنہائی اختیار کرنے کی اجازت دینے سے وائرس کی مقامی منتقلی کے کیسز کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔

صوبے میں ایک ہزار 668 کیسز سامنے آئے جس میں سے ایک ہزار 97 کیس کراچی کے ہیں اور اس میں زیادہ تر یا تقریباً ایک ہزار 37 کیسز مقامی سطح پر منتقلی کے ہیں۔

مقامی منتقلی کے بڑھتے ہوئے کیسز کی جانب اشارہ کرتے ہوئے ماہرین کا کہنا تھا کہ اس کی بڑی وجہ ان مریضوں کو قرار دیا جاسکتا ہے جن میں معمولی یا بہت کم علامات ظاہر ہوتی ہیں اور وہ طبی رہنمائی پر عمل نہیں کرتے۔

مکمل خبر یہاں پڑھیں۔

تبصرے (0) بند ہیں