لاہور کی کیمپ جیل میں کورونا وائرس کا شکار 59 میں سے 47 قیدیوں کا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد انہیں100 بستروں پر مشتمل عارضی فیلڈ ہسپتال سے واپس جیل بھیج دیا گیا۔

سروسز ہسپتال کے سینئر ڈاکٹروں پر مشتمل پینل کی جانب سے اینٹی ملیریا دوا ہائیڈروکسی کلورکوئن تجویز کرنے کے بعد کیمپ جیل کے ہسپتال میں قیام کے دوران وہ تیزی سے صحت یاب ہوئے۔

خیال رہے کہ ایئرپورٹ پر رنگے ہاتھوں پکڑے گئے منشیات کے مشتبہ اسمگلر کو جیل میں منتقل کیے جانے کے بعد وہاں 3 بیرکس کے 59 قیدیوں میں تیزی سے وائرس پھیلا تھا۔

تحقیقات کے دوران جیل اور صحت حکام نے متاثرہ قیدی سے رابطے میں رہنے والے تینوں بیرکس کے 5 سو 27 قیدیوں کا پتہ لگایا تھا، ان میں سے 59 قیدیوں کا کورونا کا ٹیسٹ مثبت آٰیا تھا اور انہیں فوری طور پر جیل کے آئسولیشن وارڈ منتقل کیا گیا تھا۔

تفصیلی خبر یہاں پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں