سکھر میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے دوسرے مریض کےانتقال کے بعد شہر میں ہلاکتوں کی تعداد 4 ہوگئی۔

گز شتہ روز سکھر کے قرنطینہ سینٹر سے تبلیغی جماعت کے ایک شخص کو گمس اسپتال گمبٹ لے جایا گیا تھا جہاں اس کا انتقال ہوگیا۔

مریض کا تعلق پنوعاقل سے تھا وہ تبلیغی جماعت کے ساتھ پنجاب گیا ہوا تھا جہاں پر اس کا کرونا ٹیسٹ منفی آیا تھا تاہم جب سکھر پہنچنے پر اس کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد اسے قرنطینہ سینٹر میں رکھا گیا تھا

ڈپٹی کمشنر سکھر رانا عدیل نے دونوں مریضوں کی ہلاکت کی تصدیقکردی ہے جبکہ سکھر کی انتظامیہ نے حسینی روڈ کے علاقے کو سیل کردیا ہے اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں