پشاور: خیبرپختونخوا کووڈ 19 کے مریضوں کی اموات کے حساب سے ملک کا پہلا صوبہ بن گیا جہاں 100 سے زائد لوگ اب تک زندگی کی بازی ہارچکے ہیں۔

صوبے میں کورونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 104 ہے جو ملک کے کسی بھی صوبے کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔

ادھر محکمہ صحت خیبرپختونخوا کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پیر کو سامنے آنے والی 4 اموات میں سے 4 کا تعلق پشاور جبکہ باقی ایک، ایک مالاکنڈ اور باجوڑ اضلاع سے تھا۔

مزید پڑھیں: کرفیو سے وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جاسکتا ہے، ڈاکٹرز

مذکورہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 120 نئے کیسز کے بعد صوبے میں متاثرین کی تعداد 1984 تک پہنچ چکی ہے۔

صوبائی دارالحکومت پشاور جہاں اموات کی شرح (سی ایف آر) 5.25 فیصد ہے وہاں ابھی تک 56 اموات ہوچکی ہیں۔ اس کے علاوہ سوات میں وائرس سے 12 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

مکمل تفصیل یہاں پڑھیں

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں