وبا کے سائے میں محنت کشوں کا عالمی دن

اپ ڈیٹ 02 مئ 2020

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی یکم مئی کو محنت کشوں کی عظمت کے اعتراف اور ان سے یکجہتی کے اظہار کے لیے عالمی 'یوم مزدور' منایا گیا۔

یکم مئی 1886 کو شکاگو میں محنت کشوں کی جانب سے اوقات کار 8 گھنٹے مقرر کرنے کے لیے چلائی جانے والی تحریک کے دوران ہونے والی ہلاکتوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے یہ دن منایا جاتا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان کی پہلی لیبر پالیسی 1972 میں تشکیل دی گئی تھی جس میں یکم مئی کو سرکاری تعطیل قرار دیا گیا تھا۔

پاکستان کے آئین میں بھی محنت کشوں کے حقوق کے حوالے سے مختلف دفعات اور شقیں شامل ہیں مگر بدقسمتی سے مزدوروں کو آج بھی بنیادی ضروریات زندگی میسر نہیں، مزدورں کی اکثریت اپنے ہی حقوق سے نابلد ہے جبکہ ارباب اختیار کی جانب سے اس جانب سنجیدگی نظر نہیں آتی۔

کورونا وائرس کے باعث جہاں انسانی صحت کو خطرات لاحق ہیں وہیں اس عالمی وبا سے بچاؤ کے لیے نافذ کیے گئے لاک ڈاؤن اور بندشوں نے مزدور طبقے کو سب سے زیادہ متاثر کیا ہے۔

بھارت میں ایک خاتون آلودہ سبزی میں سے اپنے لیے سبزی چن رہی ہے—فوٹو: اے ایف پی
بھارت میں ایک خاتون آلودہ سبزی میں سے اپنے لیے سبزی چن رہی ہے—فوٹو: اے ایف پی
سری لنکا میں ایک مزدور لاک ڈاؤن کی وجہ سے اداس بیٹھا ہے—فوٹو: رائٹرز
سری لنکا میں ایک مزدور لاک ڈاؤن کی وجہ سے اداس بیٹھا ہے—فوٹو: رائٹرز
لاہور میں مزدور اپنے روزگار کی تلاش میں جارہے ہیں—فوٹو: اے ایف پی
لاہور میں مزدور اپنے روزگار کی تلاش میں جارہے ہیں—فوٹو: اے ایف پی
بنگلہ دیش میں ایک مزدور آرام کررہا ہے—فوٹو: اے ایف پی
بنگلہ دیش میں ایک مزدور آرام کررہا ہے—فوٹو: اے ایف پی
کوئٹہ میں مزدور یونین کے اراکین یوم مزدور منا رہے ہیں —فوٹو: اے ایف پی
کوئٹہ میں مزدور یونین کے اراکین یوم مزدور منا رہے ہیں —فوٹو: اے ایف پی
کراچی میں مزدور ریلی میں شکاگو کے مزدوروں کو سلام پیش کیا گیا—فوٹو: اے ایف پی
کراچی میں مزدور ریلی میں شکاگو کے مزدوروں کو سلام پیش کیا گیا—فوٹو: اے ایف پی
یونان میں ڈاکٹروں نے اظہار یکجتہی کے لیے ریلی نکالی—فوٹو: اے ایف پی
یونان میں ڈاکٹروں نے اظہار یکجتہی کے لیے ریلی نکالی—فوٹو: اے ایف پی
بنگلہ دیش میں ایک مزدور لاک  ڈاؤن کی وجہ سے اپنی دیہاڑی نہیں لگا سکا—فوٹو: اے ایف پی
بنگلہ دیش میں ایک مزدور لاک ڈاؤن کی وجہ سے اپنی دیہاڑی نہیں لگا سکا—فوٹو: اے ایف پی
دنیا بھر میں شکاگو کے مزدوروں کو خراج تحسین پیش کیا گیا—فوٹو: اے ایف پی
دنیا بھر میں شکاگو کے مزدوروں کو خراج تحسین پیش کیا گیا—فوٹو: اے ایف پی