حکومت کے ٹریس اینڈ ٹریکنگ سسٹم نے ملک بھر میں 5 ہزار سے زائد افراد کی کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے خطرے کی نشاندہی کی ہے۔

حکومت کو ٹریکنگ کی سہولت فراہم کرنے والے نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ(این آئی ٹی بی) کے سربراہ شباہت شاہ کے مطابق اب تک 5 ہزار کے قریب افراد کے رابطے کی تفصیلات حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دی گئی ہیں جو ان شناخت کیے گئے افراد تک پہنچیں گے اور اس نظام کی درستگی کی تصدیق کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ان افراد میں مریض اور وہ افراد شامل ہیں جن کا مریضوں سے رابطہ ہوسکتا ہے۔

تفصیلی خبر یہاں پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں