امریکی حکومت کی ایک داخلی رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ جون تک امریکا میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 2 لاکھ روزانہ تک تجاوز کرسکتی ہے۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے حاصل کردہ میمو میں یہ انتباہ بھی شامل ہے کہ یومیہ اموات کی موجودہ اوسط ایک ہزار 750 میں 70 فیصد اضافے کےبعد یکم جون تک اموات کی تعداد بھی 3 ہزار روزانہ تک پہنچ سکتی ہیں۔

ایک علیحدہ رپورٹ میں یونیورسٹی آف واشنگٹن کے انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ میٹرکس اینڈ ایویلوایشن نے تخمینہ لگایا ہے کہ اگست کے آغاز تک امریکا میں اموات کی تعداد ایک لاکھ 35 ہزار تک جا سکتی ہے جو گزشتہ تخمینے سے دگنی ہے۔

خبر کی مزید تفصیلات یہاں پڑھیں۔

تبصرے (0) بند ہیں