وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ملک گیر لاک ڈاؤن میں مرحلہ وار نرمی کے اعلان کے ایک روز بعد پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق آج (9 می) سے لاک ڈاؤن ہٹانے کا فیصلہ تمام صوبوں کی مشاورت سے کیا گیا لیکن پنجاب اور سندھ نے مزید کچھ وقت کے لیے لاک ڈاؤن میں توسیع کی خواہش کا اظہار کیا تھا،

پچھلے 24 گھنٹے میں مزید 2 ہزار کیسز سامنے آنے کے بعد پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 26 ہزار 954 ہوگئی تھی۔

تبصرے (0) بند ہیں