لاہور: پنجاب بھر میں کووڈ 19 (کورونا وائرس) کے مصدقہ کیسز میں تیزی سے اضافے نے ریاستی صحت کی سہولیات پر مزید دباؤ بڑھا دیا ہے اور صوبے میں ایسے مریضوں کے زیر استعمال بستروں کی شرح کو 54 فیصد تک پہنچا دیا ہے۔

گزشتہ دو ہفتے یا اس سے زائد کے دوران وائرس کی تیزی سے منتقلی کے باعث اس شرح میں اضافہ دیکھا گیا۔

محکمہ صحت کی جانب سے فراہم کردہ سرکاری اعداد و شمار ایک تشویشناک صورتحال کو بیان کر رہے ہیں چونکہ گزشتہ 7 روز میں صوبے میں 3 ہزار 693 افراد وائرس سے متاثر ہوئے۔

یہاں یہ واضح رہے کہ 15 مارچ کو پنجاب میں پہلے کورونا کیس کے سامنے آنے کے بعد سے ایک ماہ میں 3 ہزار 686 مثبت مریض رپورٹ ہوئے تھے۔

مکمل تفصیل یہاں پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں