وفاقی حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن میں نرمی کے اعلان کے بعد اسلام آباد انتظامیہ نے ریسٹورنٹس کے لیے ایس او پیز جاری کر دیے۔

ضلعی انتظامیہ کے اس معیاری طریقہ کار کے مطابق تمام ریسٹورنٹس ملازمین کے کورونا ٹیسٹ یقینی بنائے جائیں اور صرف کورونا نیگٹیو ٹیسٹ کے حامل ملازمین کو ریسٹورنٹس پر کام کرنے کی اجازت ہوگی۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ ریسٹورنٹس کھانے پینے کی اشیا اور دیگر سامان کی سینیٹائزیشن یقینی بنائیں گے جبکہ ادویات کی دکانیں، ریسٹورنٹس اور اسٹورز سامان کی ڈیلوری کے وقت سماجی فاصلے، سینیٹائزیشن کو یقینی بنائیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں