سندھ پولیس میں کورونا وائرس سے متاثرہ اہلکاروں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے اور اب تک 151 پولیس اہلکار اس وبا کا شکار ہوچکے ہیں۔

ترجمان سندھ پولیس نے تصدیق کی کہ گزشتہ 2 روز میں صوبے میں مزید 36 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ صوبے میں 119 پولیس اہلکار زیر علاج ہیں جبکہ 29 صحتیاب ہوکر گھروں کو جاچکے ہیں۔

ساتھ ہی ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اب تک کورونا وبا سے 2 پولیس اہلکار جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں