سرکاری ڈیٹا کے تجزیے سے ظاہر ہوتا ہےکہ کورونا وائرس خواتین کے مقابلے میں مردوں کے لیے زیادہ مہلک ثابت ہورہا ہے اور پنجاب میں 69 فیصد مرد جبکہ 31 فیصد خواتین اس بیماری کا شکار ہیں۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق عمروں کی بنیاد پر کیے گئے تجزیے میں انکشاف ہوا کہ یہ وائرس 50 سے 60 برس کے افراد کے لیے زیادہ مہلک ثابت ہوتا اور اس عمر سے تعلق رکھنے والے افراد مریضوں کی کُل تعداد کا 32فیصد ہیں۔

علاوہ ازیں 61 سے 70 برس کے افراد دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں اور کورونا سے ہونے والی 27 فیصد اموات کا تعلق اسی ایج گروپ سے تھا۔

اعداد و شمار کے مطاق ایک اور خطرناک جزو یہ ہے کورونا سے انتقال کرنے والے اکثر افراد کو کوئی اور بیماری نہیں تھی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں