کراچی کے ضلع جنوبی کی انتظامیہ نے کلفٹن میں واقع 2 مشہور سپر اسٹورز کے عملے کے چند افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے باعث انہیں جراثیم سے پاک کرنے اور دیگر ملازمین کے کورونا ٹیسٹ کروانے کے لیے بند کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر ساؤتھ ارشاد سودھر نے ڈان کو بتایا کہ آغا اور پیراڈائز سپر اسٹورز کے چند ملازمین میں وائرس کی تصدیق کے بعد سپر اسٹورز کو سیل نہیں کیا گیا۔

انہوں نے واضح کیا کہ ضلعی انتظامیہ نے معیاری طریقہ کار (ایس او پی ) کے مطابق سپر اسٹورز کو جراثیموں سے پاک کرنے اور عملے کے تمام افراد کے ٹیسٹ منفی آنے تک اسٹورز کو بند رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں