سندھ پولیس کے مطابق کورونا وائرس سے متاثرہ ایک اور پولیس افسر جان کی بازی ہار گیا جس کے بعد وائرس کے باعث انتقال کرنے والے پولیس اہلکاروں کی تعداد 3 ہوگئی ہے۔

ترجمان سندھ پولیس کے دفتر سے جاری ایک اعلامیے کے مطابق ایم ٹی گارڈن میں تعینات 48 سالہ اے ایس آئی شیر گل خان نیازی کورونا کے خلاف فرائض کی ادائیگی کے دوران وائرس سے متاثر ہوا تھا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ دوران علاج پولیس افسر انتقال کرگیا۔

خبر کی مزید تفصیلات جاننے کے لیے یہاں کلک کریں

تبصرے (0) بند ہیں