کاروبار کھلتے ہی بازاروں میں رش، احتیاطی تدابیر یکسر نظر انداز

اپ ڈیٹ 12 مئ 2020

صوبہ سندھ سمیت پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے سبب نافذ لاک ڈاؤن میں نرمی کرتے ہوئے پیر سے عوام کو کاروبار کی اجازت دے دی گئی تھی۔

بازار کھلنے کے ساتھ ہی سڑکوں اور اہم مارکیٹوں میں شہریوں کا بے انتہا رش دیکھنے کو ملا۔

بازاروں میں رش کے ساتھ عوام کی جانب سے احتیاطی تدابیر خصوصاً سماجی فاصلوں کے اصول کی صریحاً خلاف ورزی کی گئی۔

شہر کے اکثر مقامات اور بڑی بڑی دکانوں پر خریداری کے لیے عوام کی قطاریں نظر آئیں اور اس موقع پر احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی موقع پر موجود نہ تھے۔

شہر کے اکثر مقامات اور بڑی بڑی دکانوں پر خریداری کے لیے عوام کی قطاریں نظر آئیں اور راولپنڈی کے بازار میں بھی عوام نے احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کیں— فوٹو: اے ایف پی

کراچی میں خواتین و بچوں کی بڑی تعداد ماسک کے بغیر بازاروں میں گھومتی نظر آئی— فوٹو: اے ایف پی

اوپر اور نیچے ترتیب وار موجود ان تصاویر میں لاک ڈاؤن سے قبل اور بعد کی صورتحال دیکھی جا سکتی ہے— فوٹو: اے ایف پی

کراچی کی یہ تصویر لاک ڈاؤن اور اس کے بعد کی صورتحال کی بہترین منظر کشی کرتی ہے— فوٹو: اے ایف پی

کراچی میں طویل لاک ڈاؤن کے بعد دکان کھولنے والا ایک شخص اپنی دکان کی صفائی کر رہا ہے— فوٹو: اے ایف پی

راولپنڈی میں حجام کی دکان پر احتیاطی تدابیر خصوصاً ماسک پہن کر کام کیا جا رہا ہے— اے ایف پی

لاہور میں دکاندار لاک ڈاؤن کے بعد دکان پر گاہکوں کا منتظر ہے— فوٹو: اے ایف پی

لاہور: بازار کھولنے کے بعد پہلے ہی دن عوام کی بڑی تعداد نے احتیاطی تدابیر کو بالائے طاق رکھ کر بڑی تعداد میں بازاروں کا رخ کیا— فوٹو: اے پی

کراچی: دکاندار اور گاہک کی جانب سے احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی کے باوجود قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی گئی— رائٹرز

چند مقامات پر عوام حفاظتی اصولوں پر عمل کرتے ہوئے بھی نظر آئے— فوٹو: اے پی

وائرس کے بعد کراچی کے علاقے ٹاور میں بے پناہ ٹریفک کا ایک منظر— رائٹرز

وائرس کے خطرے کے باوجود والدین نے بچوں کے ہمراہ بازاروں کا رخ کیا — فوٹو: رائٹرز

کراچی میں کئی مقامات پر ٹریفک جام کی صورتحال بھی دیکھنے کو ملی— فوٹو: اے پی