ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں نے کورونا کو شکست دینے پر ریکارڈ قائم کیا اور 24 گھنٹے کے دوران 607 مریضوں نے کورونا کو شکست دی۔

بیرسٹر مرتضی وہاب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایک دن میں کورونا سے صحیتاب ہونے والوں کی اب تک یہ سب سے بڑی تعداد ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان افراد نے خود کو آئیسولیشن میں رکھ کر کورونا کو مات دی ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 15 مریض جان کی بازی ہار گئے۔

بیرسٹر مرتضی وہاب کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں مہزب قوم کو ثبوت دیتے ہوئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہیں کیوں ہک اپنے اہل و عیال اور خود کو کورونا سے بچانے کا واحد زریعہ احتیاط ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں ایک دوسرے کو ماسک پہننے، بار بار ہاتھ منہ دھونے اور سماجی فاصلہ اختیار کرنے کی ترغیب دینا ہے کیوں کہ یاد رکھئیے کورونا وائرس ایک حقیقت ہے اسکا علاج صرف احتیاط ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں