کمشنر کراچی افتخار شلوانی کے مطابق اسٹینڈر آپریٹنگ پروسیجرز (ایس او پیز) کی خلاف ورزی پر گل پلازہ، زینب مارکیٹ سمیت شہر میں مختلف دکانوں کو بند کردیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ ضلع جنوبی میں زینب مارکیٹ اور گل پلازہ جبکہ ضلع شرقی میں دکانوں کے اندر ہجوم کے باعث لائم لائٹ، شو پلینٹ اور اسٹائلو کے اسٹورز کو بھی بند کیا گیا۔

ڈان ڈاٹ کام سے بات کرتے ہوئے کمشنر کراچی نے کہا کہ مذکورہ دکانوں کو کورونا وائرس کےپھیلاؤ کو روکنے سے متعلق جاری کی گئی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سیل کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ان تمام مارکیٹوں میں میرے دوروں اور وارننگز کے باوجود ایس او پیز پر عمل نہیں کیا جارہا تھا۔

تفصیلی خبر یہاں پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں