وفاقی حکومت نے رمضان کے آخری عشرے اور عیدالفطر کے دوران لاک ڈاؤن کے معیاری طریقہ کار (ایس او پیز) پر لازمی عملدرآمد کے لیے صوبوں کو مراسلہ لکھ دیا۔

وزارت داخلہ نے تمام صوبوں کے چیف سیکریٹریز اور کمشنر اسلام آباد کو ایس او پیز پر عملدرآمد کے لیے مراسلہ جاری کیا ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ لاک ڈاؤن کے حوالے سے تراویح کے لیے پہلے سے طے کردہ ایس او پیز کا رمضان کے آخری عشرے اور عید کی نماز پر بھی اطلاق ہوگا-

مراسلے میں کہا گیا کہ تمام صوبائی حکومتیں طے کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں، وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ سماجی فاصلے اور دیگر احتیاطی تدابیر کے ایس او پیز پر عمل کیا جائے اور 9 مئی کے بعد لاک ڈاؤن کے حوالے سے احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے فیصلے کے مطابق رمضان کے آخری عشرے اور یوم علی کے جلوسوں پر بھی مکمل پابندی ہوگی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں